پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا میں تعلیم دشمن طالبان کے حملوں میں 750 اسکولوں کو نقصان پہنچا

شیعہ نیوز (پشاور) پاکستان ایک دہائی سے زائد عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، اگرچہ اس کے اثرات پورے ملک میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، لیکن خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخوا اس سے شدید متاثر ہوا، خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کے حملوں میں 750 اسکولوں کو نقصان پہنچا، جن میں کچھ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور کچھ کو جزوی نقصان پہنچا، اُن میں سے تقریباً ساڑھے چھ سو کی تعمیر نو ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کا کہنا ہے کہ اس مہینے سے ایک ہزار گرلز کمیونٹی اسکول کام کرنا شروع کر دیں گے، ہم 160 نئے اسکول بنا رہے ہیں، ہم جو اسکول بنائیں گے اُن میں سے 70 فیصد لڑکیوں کے لیے اور 30 فیصد لڑکوں کے لیے ہوں گے۔ کیوں کہ ہم صوبے میں یہ تناسب ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، لڑکیوں کے اسکول بہت کم ہیں۔ محمد عاطف نے بتایا کہ معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button