
مشرق وسطی
عالمی یوم قدس پر مسجد الاقصی میں 75 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی
شیعہ نیوز: قدس کے محکمہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ آج عالمی یوم قدس کے موقع پر 75 ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق آج رمضآن المبارک کے جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس پر پچھتر ہزآر فلسطینی ایسی حالت میں مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت نے سیکورٹی بہت بڑھادی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: آئی ایس او کے تحت عظیم الشان آزادی القدس ریلی کا انعقاد
اس رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے درواوزں اور اس کے اطراف میں بہت بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات تھے اور انھوں نے سختیاں بڑھادی تھیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں نے غرب اردن کے بہت سے ساکنین کو قلندیا چیک پوسٹ پر روک لیا اور انہیں نماز جمعہ میں شرکت کے لئے قدس شریف جانے کی اجازت نہیں دی ۔