Uncategorized

جھنگ پی پی 78ضمنی انتخاب ،کالعدم سپاہِ صحابہ کےدہشتگرد مسرور نواز جھنگوی نے نیشنل ایکشن پلان کو سرِ عام ننگا کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ضمنی الیکشن کے دوران جھنگ کے حلقے پی پی 78 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے سرغنہ مسرور نواز جھنگوی نے کامیابی حاصل کرکے نیشنل ایکشن پلان کو سرِ عام ننگا کردیا۔

زرائع کے مطابق جھنگ کے حلقہ پی پی 78 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کا بیٹا اور کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کا موجودہ سرگرم دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی47 ہزار 800 ووٹ لیکر الیکشن جیت گیا ، جبکہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار آزاد ناصر 35 ہزار 84 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ آزاد دہشتگرد امیدوار مسرور نواز جھنگوی کہ جسکو کالعدم سپاہِ صحابہ،لشکرِ جھنگوی اور نوز حکومت درپردہ حمایت اور پشت پناہی حاصل تھی اور ن لیگ کے آزاد ناصر انصاری کے درمیان ہی متوقع تھا۔ تاہم، پیپلز پارٹی کے سرفراز احمد ربانی اور پی ٹی آئی کی ارفع مجید بھی میدان میں تھیں، لیکن ان دونوں جماعتوں کے امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگرد بانی حق نواز جھنگوی کے بیٹے مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈوم میں شامل ہونے کے باوجود نواز لیگ باالخصوص وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایماء پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیئے جانے اور اس کی جیت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت نے قومی ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button