مشرق وسطی
تحریر الشام ( جبهه النصره ) کے 783 دہشت گرد شامی فورسز کے ہاتھوں واصل جہنم
شام کے دہشت گرد گروہ تحریرالشام کے اعداد وشمار کے دفتر نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماه، ادلب اور حلب میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران تحریر الشام ( جبهه النصره ) کے 783 دہشت گرد ہلاک اور 1329 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
اس بیان کے مطابق گزشتہ 10 روز میں دہشت گردوں کی آپس میں ہونے والی جھڑپوں میں دونوں جانب سے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
شام میں دہشت گرد گروہ احرار الشام اور نورالدین الزنکی نے 25 فروری کو تحریر الشام کی جانب سے ان کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی خبر کے بعد شام کو آزاد کرنے والے گروہ کے نام سے آپس میں نیا اتحاد قائم کر لیا تھا۔
شام میں شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کے بعد صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے سرکردہ عناصر کے مابین اختلافات بڑھ گئے۔