مشرق وسطی

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 79 فلسطینی شہید ،86 زخمی

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا 6مقامات پر قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ اس موقعے پر 79 فلسطینیوں کی شہادت اور 86 کے زخمی ہونےکی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایران کا دورہ کامیاب رہا، غیر ملکی مخالفت کی کوئی اہمیت نہیں، خواجہ آصف

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

اس طرح گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 34 ہزار 262 شہید اور 77 ہزار 229 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button