اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تبلیغی جماعت کے 79 کارکن قرنطینہ سے فرار ہوگئے، انتظامیہ پریشان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے ضلع بھکر قرنطینہ سنٹر سے تبلیغی جماعت کے79 افراد ضلعی انتظامیہ بھکر کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ۔

تبلیغی جماعت کے امیر کا تعلق کراچی سے تھا۔بھکر انتظامیہ بدنامی اور وزیراعلیٰ کے خوف سے معاملے کو دبانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

بھاگنے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب و سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ٹرانسپورٹ اور دیگر سفری سہولیات کی بندش کی وجہ سے شُبہ ہے کہ قرنطینہ سے مفرور افراد مقامی علاقوں یا قریبی اضلاع میں روپوش ہوگئے ہیں۔

بکھر کےتبلیغی قرنطینہ میں کل 120 تبلیغی کارکنوں کو رکھا گیا تھا جبکہ اس وقت وہاں صرف41 کارکن باقی ہیں جبکہ باقی تمام فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بھکر اور قریبی اضلاع میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تبلیغی قرنطینہ سے فرار ہونے والے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت تبلیغی جماعت ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہوئی ہے، کراچی، حیدرآباد،سکھر، بہاولپور، لاہور اور رائیونڈ میںتبلیغی جماعت کے کارکنوں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جبکہ تبلیغی جماعت کے کم از کم 4 کارکن اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button