Uncategorized

سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنیکی تجویز پیش کر دی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ حکومت نےسیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر وفاقی حکومت کو 8 سے 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

زرائع کے مطابق محرمالحرام میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات سے بچنے کیلئے سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق محرم الحرام سے قبل کراچی اور شکارپور پکڑے گئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے ٹارگٹ کلرز اور خودکش حملہ آوروں سے ہونے والے تفتیش میں دہشتگردوں کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے کئے گئے انکشافات کے پیشِ نظرحکومت سندھ نے 8 تا 10 محرم الحرام کراچی سمیت صوبے بھر میں موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔ترجمان حکومت سندھ کے مطابق سندھ حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button