Uncategorized

اسلامی تحریک کا 8 جون کو القدس ریلیاں نکالنے کا اعلان

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے23 رمضان المبارک مطابق 8جون کو القدس ریلیاں ملک بھر میں نکالی جائیں گی۔ جن میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور دیگر جماعتیں ریلیوں کا اہتما م کریں گی۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک ریلی نکالی جائے گی۔جس سے متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button