پاکستانی شیعہ خبریں

بلدیہ ٹاؤن میں آستانے پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 14 زخمی

شیعہ نیوز (کراچی)  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 12 نمبر میں آستانہ مہربان شاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے سیکٹر 12 ڈی میں موٹر سائیکل سوار کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے آستانہ مہربان شاہ کے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں آستانہ پر موجود کمسن بچی سمیت 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 14 شدید زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 حملہ آور دہشتگرد 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو کہ کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ دہشتگردوں نے دہشتگردی کی اس لرزہ خیز واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا ہے۔ ایم ایل او سول اسپتال کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سے 8 افراد کی لاشیں اور 14 زخمی افراد لائے گئے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع ایوب شاہ بخاری کے مزار پر زیارت کیلئے آنے والے زائرین سمیت مجاوروں کو انتہاء پسند دہشتگردوں نے ذبح کرکے سر قلم کر دیئے اور مزار کو بھی مسمار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button