پاکستانی شیعہ خبریں

8 شوال یوم انہدام جنت البقع کے سلسلے میں شہر بھر میں پروگرامز منعقد ہونگے

شیعہ نیوز(کراچی) آل سعود نجدیوں کی حکومت کی جانب سے جنت البقع کے انہدام کی یاد میں 8 شوال بمطابق 5 اگست شہر بھر کے مختلف مقامات پر پروگرامز منقعد کیئے جائیں گے۔ کراچی سے شیعہ نیوز کے نمائندے کے مطابق شہر میں ہونے والے بڑے پروگرامز میں آئی ایس او طالبات کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اسی رات بھوجانی حال نذد خراسان امام بارگاہ میں آئی ایس او کراچی ڈویژن اور مرکزی تنظیم عزا کے زیراہتمام مجلس عزا منعقد کی جائے گی، اس مجلس سے معروف عالم دین مولانا علی مرتضی زیدی خطاب کرین گے بعد از مجلس جلوس برآمد ہوگا جس میں شہر بھر کی انجمنین نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button