پاکستانی شیعہ خبریں
جیونی ایئر پورٹ حملہ: 8 ‘دہشت گرد’ گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شعیہ خبر رساں ادارہ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث 8 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ گوادر اور جیونی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلیے.
ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان جیونی ایئرپورٹ پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جیونی میں ایک غیر فعال ایئر پورٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ایک انجینئر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ایک اہلکار کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔