پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سہولت کار سمیت 8 اہم ملزمان گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کی مالی معاونت کرنے والے تکفیری دہہشت گردوں کے ایم سی کے انسپکٹر اور لیاری گینگ وار کے 8 اہم کارندے گرفتار کرلئے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق لکھنؤ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کی مالی معاونت کرنے والےدہشت گرد کے ایم سی کے انسپکٹر عادل انصاری کو گرفتار کیا گیا، ملزم ”را“ کے ایجنٹوں کو بھارت بھجواتا تھا، عادل انصاری کو پہلے سے گرفتار ”را“ ایجنٹوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پاکستان کے خلاف سازشی عناصر کے ساتھ ملوث ہے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی اے ایم آئی جی سول لائن ایس ایس پی خرم وارث نے لیاری، ملیر اور سعیدآباد کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 8 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں عابد، تنویر، جہاںزیب، جمیل، فہد، یاسر، زاہد اور عبدالزاہد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، آتش گیر مادہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button