پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی، کالعدم تنظیم کے کمانڈر بادشاہ خان سمیت 8 سے زائد ملزمان گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 8 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سپر ہائی وے پر مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد اور ہجرت کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور اس کے تین ساتھیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کمانڈر بادشاہ خان اور اس کے ساتھیوں کا تعلق وزیرستان سے ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملے سمیت دیگر سنگین جرائم میں میں ملوث ہیں۔