پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے سندھ حکومت کی سفارش پر 8 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے تمام مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، جن میں جسٹس مقبول باقر حملہ، شاہ لطیف پولیس مقابلہ، سی آئی ڈی حملہ اور سرجانی ٹاون اسلحہ کیس شامل ہیں۔ ان مقدمات میں معصوم باللہ، محمد معاویہ، یاسر عرفات، قاسم طوری، عابد علی، محمد دانش عرف طلحہ، سعادت حسین عرف عابد اور یاسین عرف حکیم ملوث ہیں۔