ملتان، پاک فوج اور پولیس کی کاروائی میں 8 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ملتان میں پاک فوج اور پولیس کی کامیاب کاروائی، محفل سماع پر حملے اور بریگیڈیر فضل قادری کے قتل میں ملوث کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے آٹھ دہشت گرد جہنم واصل۔
زرائع کے مطابق پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج نے ملتان کے قریب ایک کاروائی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں میں کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر ِجھنگوی کا ایک اہم دہشتگرد رہنما بھی شامل ہے جو راولپنڈی میں پریڈ لین کی مسجد پر حملے کا منصوبہ ساز بھی تھا۔
اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کا اہم دہشتگرد کمانڈر منیب جاوید دیوبندی عرف قلندری اور طیب نواز عرف حافظ عبدالمتین دیوبند ی اپنے دیگر تکفیری دہشتگرد ساتھیوں منیب رزاق عرف عبدالرحمان، ذیشان عرف ابو دجانہ کے ہمراہ ملتان آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ان تکفیری دہشتگردوں نے ملتان کے نواح میں ایک اور القاعدہ کمانڈر بلال لطیف عرف یاسر پنجابی اور دو خودکش بمباروں سے ملاقات کرنی تھی اور ایک یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنی تھی۔
سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نےدریائے چناب کے کنارے واقع گاؤں نواب پور میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تکفیری دہشتگرد یاسر پنجابی اور منیب جاوید تو اپنے دیگر چھ دہشتگرد ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کے آٹھدہشتگرد ساتھی مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں میں القاعدہ کا طیب عرف حافظ عبدالمتین، منیب رزاق عرف عبدالرحمان، ذیشان عرف ابو دجانہ بھی شامل ہیں۔ان تکفیری دہشتگردوں کو سرگودھا میں محفل نعت پر حملے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر فضل قادری کے قتل میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
حافظ عبدالمتین دیوبندی کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کا قدیمی رکن تھا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا شمار پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ اس تکفیری دہشتگرد حافظ عبدالمتین کو راولپنڈی کے پریڈ لائن حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تکفیری دہشتگرد حافظ عبدالمتین کے ذمہ القاعدہ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا، دہشتگرد بھرتی اور دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا تھا۔