پاکستانی شیعہ خبریں

پیشاور: سانحہ اے پی ایس کے طرزکاحملہ ناکام، 8 ملک دشمن دہشتگردگرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور میں آرمی پبلک اسکول کی طرز پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماسٹر مائنڈ سمیت آٹھ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں اے پی ایس طرز کی دہشت گردی ناکام بنا دی، بیس مئی کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول کی طرز پر نئے حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی، ریگی میں ہلاک خودکش حملہ آور کون تھے، سی ٹی ڈی نے اہم رازوں سے پردہ اٹھالیا۔ حکام نے سراغ لگا لیا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ فضل الرحمان تھا۔

سی ٹی ڈی نے ماسٹر مائنڈ کا سراغ کارروائی میں تباہ شدہ موٹرسائیکل سے لگایا، سی ٹی ڈی نے دیگر آٹھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی نشاندہی پر زیر زمین چھپا اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔
حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق مقامی اور افغان دہشت گردوں پرمشتمل نیٹ ورک کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ س

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button