پاکستانی شیعہ خبریں

چمن، پاک افغان سرحد کے قریب کومبنگ آپریشن میں 8 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک افغان سرحد کے قریب فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک چمن سرحد کے قریب فورسز کا کومبنگ آپریشن کیا گیا، انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد پرباب دوستی بدستور آٹھویں روز بھی بند ہے، 8 روز گزرنے کے بعد بھی سرحد کھولنے پر پیش رفت نہ ہوسکی جب کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button