
8 شوال تاریخ کا سیاہ دن ہے جب جنت البقیع کو منہدم کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان جلال حیدر کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع قبرستان ہے جس میں اُمہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 8 شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کیا، یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت کربلا، بغداد، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی اور یمنی مسلمانوں پر مظالم تک آن پہنچی ہے۔
انہوں نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمﷺ اور اہلبیت رسول سمیت صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔