القسام بریگیڈ کے راکٹ حملےمیں 8 صہیونی فوجی جہنم واصل، ٹینک گاڑیاں تباہ
شیعہ نیوز: کل منگل کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے تل ابیب میں راکٹ داغے جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے تجارتی دارالحکومت پر راکٹ برسائے۔
اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا فوری طور پر کوئی ذکر نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار گروپ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی صلاحیت کو برقرار رکھا ہے حالانکہ اسرائیل نے غزہ جنگ کو 11ویں ہفتے تک طول دے دیا ہے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر دراندازی کرنے والی صہیونی فوج کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے غزہ کے علاقے تل زعتر میں کارروائی کے دوران8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج کی جنایت، بچوں کے سامنے خاندان کے 13 افراد کو پھانسی
خان یونس میں الشیخ رضوان محلے میں مجاہدین نے اسرائیل کی ’ھمر‘ جیپ کو گولے سے نشانہ بنا کر تباہ کیا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غزہ میں تل زعتر کے مقام پر دشمن فون کو ’ٹی بی جی‘ گولے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے۔
القسام نے بتایا کہ مجاہدین نے مشرقی خان یونس میں ایک مکان میں چھپے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی کریات شمونہ بستی کے قریب فوجی چھاؤنی پر 12 راکٹ برسانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔