لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی 80پاکستانی دفاعی سسٹم میں شامل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کی دفاعی میدان میں ایک اور شاندار کامیابی لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی 80پاکستانی دفاعی سسٹم میں شامل ہوگیا۔
پاک فوج کے ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب واقع فائرنگ رینجز میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی موجودگی میں اپنیدفاعی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی جانب سے فائرپاور کا مظاہرہ دو ہفتوں سے جاری البیضا 2019 مشق کے اختتامی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔
پاک فوج کے ہتھیاروں کی رینج میںتازہ شامل ہونے والے لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ‘ایل وائی 80’ نے پہلی بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس نے اختتامی تقریب میں جان ڈال دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل وائی 80 کی شمولیت سے جامع اور مربوط فضائی دفاعی قابلیت سمیت ایئر ڈیفنس کی نشانہ بنانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی اور انہیں فائرپاور صلاحیتوں کے کامیاب مظاہرے پر مبارکباد پیش کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ایل وائی 80 نے آرمی ایئر ڈیفنس کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ملکی فضائی حدود کی نگہبان پاک فضائیہ کی قوت میں بھی اضاف کیاہے۔
تقریب میں موجود پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ایل وائی 80 کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔ اختتامی تقریب میں کور کمانڈر کراچی، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اور دیگر سینیئر کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز موجود تھے۔