مضامین

شیعہ نسل کشی!ماہ نومبر میں ملک بھر میں 80شیعہ افراد ناصبی دہشت گردوں کی کاروائیوں میں شہید

shiakilling monthlyreportنومبر کے مہینے میں پاکستان بھر میں ناصبی تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی کاروائیوں میں 80شیعہ افراد شہید ہوئے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں کل 28شیعہ افراد شہید ہوئے جن میں سے 26کو ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا جبکہ 2شیعہ خیر پور میں یوم عاشورا کے جلوس میں فائرنگ سے شہید ہوئے۔
صوبہ پنجاب میں کل 27شیعہ افراد شہید ہوئے جن مین سے 23عزاداران امام حسین علیہ السلام راولپنڈ ی میں محرم الحرا م کے جلوس عزاء میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔جبکہ خود کش دھماکے سے قبل ایک گرنیڈ بھی جلوس میں پھینکا گیا تھا اور فائرنگ بھی کی گئی ۔4شیعہ افراد سرگودھا میں ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہوئے۔
صوبہ بلوچستان میں کل 9شیعہ افراد شہید ہوئے جن مین سے 5کو کوئٹہ میں ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ 4دیگر شہید ہونے والے شیعہ افراد کو مچھ اور حب میں شہید کیا گیا۔
خیبر پختونخواہ میں شہید ہونے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کی تعداد 11ہے جن میں 10شیعہ افراد 9محرم الحرام اور یوم عاشورا کو جلوس عزاء میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک شیعہ علیحدہ کاروائی میں شہید ہوا۔
ملک بھر میں شیعہ نسل کشی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت ناصبی یزیدی طالبان دہشت گر د ملوث ہیں ۔واضح رہے کہ ناصبی دہشت گردوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی عائد کی جا چکی ہے اور کالعدم قرار دیا گیاہے تاہم ناصبی یزیدی دہشت گرد اہلسنت والجماعت کے نام سے سرگرم عمل ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button