پاکستانی شیعہ خبریں
بڈھ بیر میں سرچ آپریشن، 80 مشتبہ افراد زیر حراست
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر کے مختلف دیہاتوں میں سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے قبضہ سے ایک پستول اورا یک رائفل برآمد کی گئی۔ مشتبہ افراد کو تھانہ بڈھ بیر منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا