ایم ڈبلیو ایم کی کاوش: سندھ حکومت کی جانب سے 85 خانوادہ شہداء میں 17 ملین روپے تقسیم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کی انتھک کوششوں کہ نتیجے میں سندھ حکومت کی جانب سے مرکز سادات امروھہ میں منعقدہ ایک تقریب کہ دوران 85 خانوادہ شہداء ملت جعفریہ میں 17 ملین روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے خانوادہ شہداء میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب میں صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی تھے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں مشیر وزیراعلی ٰسندھ وقار مہدی و راشد ربانی، مجلس وحدت مسلمین کہ مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ سید احمد اقبال رضوی شامل تھے، مذکورہ مہمانان گرامی سمیت سید علی حسین نقوی، مولانا احسان دانش، مولانا صادق جعفری، مبشر حسن، سجاد اکبر، احسن عباس رضوی، زین رضا نے خانوادہ شہداء میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی۔ واضح رہے کہ یہ چیکس اُن شہداء کے خانوادگان کے درمیاں تقسیم کئے گئے ہیں جو کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہوئے۔ خانوادہ شہداء کی امدادی رقوم کی بحالی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما سید رضا نقوی، علی حسین نقوی اور میثم عابدی نے شب و روز کوششیں انجام دیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے بتایا کہ 85 شہدائے ملت جعفریہ کے خانوادوں میں 17 ملین روپے کے امدادی چیکس صوبائی حکومت کی جانب سے تقسیم کئے گئے ہیں جس کا وعدہ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی جانب سے ڈیڑھ برس قبل سی ایم ہاؤس کے باہر خانوادہ شہداء کے احتجاجی دھرنے کے اختتام پر کیا تھا۔ شہداء کے خانوادوں میں کئی سال سے معطل شدہ امدای رقوم کی تقسیم مجلس وحدت کراچی کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اس سے ان شہداء کے خانوادوں کا مکمل قرض تو نہیں ادا ہوسکے گا تاہم معاشی مشکلات کے شکار وارثان شہداء کے دکھوں کا کچھ مداوا ممکن ہو سکے گا تو ہمیں خوشی ہوگی۔