کراچی: پی ایس 89 پر شیعہ امیدوار علی حسین کے الیکشن دفتر پر فائرنگ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پی ایس 89 داود چالی میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علی حسین کے انتخابی دفتر پر گذشتہ رات حملہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی حسین امید وار پی ایس 89 ملک دشمنوں کہ نشانہ پر ہیں ، کراچی ملیر کے حلقہ پی ایس 89 داود چالی میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علی حسین کے انتخابی دفتر پر ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ(اورنگزیب فاروقی گروپ) کہ دہشتگرد میر ولی کے بیٹے نور ولی اور دیگر دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
میر ولی نامی دہشتگرد کا تعلق پیپلز پارٹی سے بھی بتایا جارہا ہے، فائرنگ سے سے تحریک انصاف کاکارکن رحمت علی سواتی زخمی ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم جماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے پی ایس 89 پر شیعہ امیدوار علی حسین نقوی کے خلاف الیکشن مہم جاری رکھی ہوئی ہے ،جسکی نفرت آمیز تقاریر کی وجہ سے گذشتہ رات سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے الیکشن آفس کا گھیراو کرکے فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی۔