پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 9اور10محرم کو موٹر سائیکل سواری پر پابندی کی اجازت ،فیصلے کوملت جعفریہ مسترد کرتی ہے

bike bandingشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 9اور10محرم الحرام کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ماہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی اور کوئٹہ میں پورے دس روز کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے احکامات جاری کیئے تھے جو سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کر دیئے تھے۔ بعد ازاں گزشتہ دنوں صوبائی وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ردخواست جمع کروائی کے محرم الحرام میں موٹر سائیکلوں کے زریعے مجالس و جلوس عزاء کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لہذا عدالت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اجازت نامہ جاری کرے۔اس ضمن میں آج سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزارت داخلہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 9اور10محرم کو موٹر سائیکل سواری پر پابندی کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے کیوں کہ 9اور10محرم کوعام تعطیل ہے لہذا ان دو دنوں میں اس پابندی کا اطلاق ممکن ہے ۔
ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مختلف علماء کرام و زاکرین عظام نے اس پابندی کو مسترد کردیا ہے ۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنمامولانا صادق رضا تقوی نے کہا ہے اس قسم کی پابندیاں حکومتی نااہلی کی اعلیٰ مثال ہے ۔ بجائے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی کرنے کے عوام الناس بالخصوص عزادارانِ حسینی (ع)کوذہنی اذیت کا شکار کیا جا رہا ہے کیوں کے عام تعطیل کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اس بات کے پیش نظر عزادارانِ حسینیِ (ع)کی بہت بڑی تعداد شہر بھر سے عزا داری کے پروگرامات میں شرکت کے لئے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوتی ہے اور اس طرح کی پابندیوں سے عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاجس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
شیعہ علماء کونسل کے رہنماء مولانا ناظر عباس تقوی نے بھی اس حکومتی فیصلے کی سختی سے مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو عزاداری سید الشہداء میں رکا وٹ قرار دیتے ہیں حکومت اپنی کارکردگی میں اضافے کی خاطر اس طرح کے بچکانہ اقدامات کررہی ہے ماضی میں لگنے والی ڈبل سواری پر پابندی کے نتائج بھی ہم دیکھ چکے ہیں کے اس پابندی کے باوجود شہر کراچی میں آگ اور خون کا بازار گرم رہا۔ حکومت کے ایسے کسی بھی فیصلے کی کے جس سے عزاداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ہم تسلیم نہیں کرتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button