پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی وال چاکنگ کرنے والے افراد پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ، 9 افراد زخمی

شیعہ نیوز (خیرپور) صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کرنے والے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان پر تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ خیرپور کی شاہراہوں پر لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کی جارہی تھی کہ اچانک تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے وال چاکنگ کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں خیرپور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ بعدازاں دہشت گردوں نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی وال چاکنگ کو شہر کے بعض مقامات پر خراب کرنے کوشش کی گئی ہے۔

اس موقع پر شیعہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد اس وقت شیعہ سنی اتحا د سے خوفزدہ ہیں، انشاء اللہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی تکفیری ایجنڈے کو اپنی وحدت سے ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ انہوں حکومت سندھ سے نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کی چاکنگ کو خراب کرنے والے تکفیری جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button