پاکستانی شیعہ خبریں
کورنگی تین نمبر میں فائرنگ، 9محرم جلوس کے بانی اشتیاق حسین ساتھی سمیت شہید
شیعہ نیوز (کراچی) اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں کالعدم سپاہ صاحبہ کی فائرنگ سے 9 محرم الحرام کے جلوس کے بانی اشتیاق حسین اپنے ساتھی سمیت شہید ہوگئے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق اشتیاق حسین اپنی کار میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انکی کار پر فائرنگ کردی جس سے اشتیاق حسین اپنے ساتھی سمیت موقع پر شہید ہوگئے۔ واضع رہے کہ کراچی میں مسلسل شیعہ شخصیات کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے، اس حوالے سے حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کراچی میں جاری ٹارگیٹ کلنگ کا ذمہ دار ایم کیو ایم اور کالعدم جماعت سپاہ صاحبہ کو ٹھرایا ہے۔