پاکستانی شیعہ خبریں
کرم ایجنسی:طالبان دہشت گردوں کا حملہ،9شیعہ ذخمی

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ جب یہ مسافروں کا قافلہ تحصیل علی زئی پہنچا تو سیکورٹی فورسز نے قافلے کو تیس کلو میٹر راستے میں سیکورٹی فراہم کی جو کہ ٹل ہنگو کے مقام تک تھی۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ جب قافلہ لوئر کرم کے گاؤں چپاری کی چیک پوسٹ پر پہنچا تو طالبان دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کر دیا۔
واضح رہے کہ حملے کے دوران بس ڈرائیور نے بس کو تیزی سے چلاتے ہوئے حملے سے آگے نکال لیا ج سکے سبب کئی قیمتی جانیں بچ گئیں تاہم طالبان دہشت گردوں کے حملے کی ذد میں آ کر نو شیعہ افراد ذخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ عینی شاہدین نے مزید بتایا ہے کہ جب طالبان دہشت گردوں نے مسافر قافلے پر حملہ کیا تو حفاظت پر معمور سیکورٹی اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جوابی کاروائی عمل میں نہ لائے ج وکہ کرم ایجنسی کی انتظامیہ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتے قبل آئی ایس پی آر نے اخبار میں اعلان کیا تھا کہ ٹل پاراچنار روڈ سفر کے لئے محفوط ہے اور عوام سفر کر سکتے ہیں تاہم گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی نے حکومتی اور فوجی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔