Uncategorized

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج، فرقہ وارانہ لٹریچر کی تقسیم پر 3 گرفتار

شیعہ نیوز (ملتان) اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ممتازآباد پولیس کے مطابق یکم فروری کو لوہار کالونی مدرسہ عربیہ جامعہ حنفیہ مدینتہ العلوم میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ ملتان کے سرپرست حاجی شہاب الدین، مولانا عالم طارق، محمد اشرف، عبدالستار، ڈاکٹر محمد ارشد، مولانا عبدالرحمن، قاری مطیع اللہ، مولانا فاروق اور قاری محمد سعید نے اشتعال انگیز تقریریں کیں تھیں جن پر ان کے خلاف 16 ایم پی او اور دفعہ 295 اے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری جانب،  بوریوالہ شہر میں تبلیغی جماعت کے منعقدہ پروگرام کے اختتام پر کالعدم جماعت کے کارکنوں محمد حسن سکنہ بستی حبیب آباد احمد پورشرقیہ، محمد رفیق سکنہ بستی عرب جتوئی اور عمر فاروق سکنہ آئی بلاک بوریوالہ کو فرقہ واریت کو ہوا دینے والا لٹریچر عوام میں تقسیم کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے موقع پر پولیس نے ان کارکنوں سے 200سے زائد رسالے جو کہ اشتعال انگیز تحریر پر مبنی تھے قبضے میں لے لیے اور مذہبی منافرت پھیلانے پر 298 اے ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button