پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ پشاور کے 9 زخمی طلباء اب بھی اسپتال میں زیر علاج
شیعہ نیوز (پشاور) سانحہ پشاور کے 9 زخمی طلباء اب بھی لیڈی ریڈنگ اور سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں، جس میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سانحہ پشاور میں سو سے زائد بچے زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد علاج معالجے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے، جب کہ دو زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال اور سات سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج طلباء کی حالت تشویشناک ہے، دونوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، تاہم زخمی طلباء کے حوصلے اب بھی چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ واضح رہے کہ آج سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔