Uncategorized

سندھ حکومت کی نئی کابینہ میں شامل 9 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ حکومت کی نئی کابینہ میں شامل 9 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔سندھ کابینہ میں شامل وزراء کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے رہنما، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔

زرائع کے مطابق نئی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء میں مخدوم جمیل الزماں، نثار کھوڑو، سہیل انور سیال، جام خان شورو، مکیش کمار چاولہ، شمیم ممتاز، جام مہتاب، سکندر میندھرو اور سردار علی شاہ شامل ہیں۔ مخدوم جمیل الزماں کو ریونیو اور بحالی، جام خان شورو کو بلدیات، جام مہتاب مہر کو تعلیم، سکندر میندھرو کو صحت، سہیل انور سیال کو زراعت، مکیش کمار چاولہ کو ایکسائز، شمیم ممتاز کو سماجی بہبود، نثار کھوڑو خوراک و پارلیمانی امور جب کہ سردار شاہ کو ثقافت کا قلمدان سوپنا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سعید غنی، اصغر جونیجو اور مرتضیٰ وہاب وزیر اعلی سندھ کے مشیر ہوں گے اور ان کا عہدہ اور مراعات صوبائی وزیر ہی کے برابر ہوں گی۔ مولا بخش چانڈیو کو اطلاعات، اصغر جونیجو کو کان کنی و معدنیات، سعید غنی کو لیبر اور مرتضی وہاب کو قانون و انسداد بدعنوانی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button