Uncategorized

عید میلادالنبیﷺ، لاہور میں 9 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید میلادالنبی ﷺ 12ربیع الاول کے موقع پر 9 ہزار پولیس اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام جلوسوں، مسجدوں، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار موقع سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات سخت کر رکھے ہیں اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے داخلی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت کی گئی ہے جبکہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ سپیشل برانچ کو بھی فعال کیا گیا ہے اور انشاءاللہ محرم الحرام اور چہلم کی طرح عید میلادالنبیﷺ بھی پُرامن ہی گزرے گی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button