Uncategorized

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ مرکزی جلوس کے راستوں اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

نشترپارک میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے سید الشہداء حضرت امام حسینؑ اور شہیدان کربلا کی سیر ت و کردار پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے آئی ایس او کے زیر اہتمام نماز با جماعت کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس سی بریز، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، ریڈیو پاکستان، کاغذی بازار، کھارادر سے ہوتا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے بھی مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رینجرز اور پولیس عوام کی حفاظت کے لئے موجود ہیں، ملک اور شہر کو مزید محفوظ بنانےکی کوشش کررہےہیں۔

جلوس کی سیکورٹی کے پیش نظرایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیاں کنٹینرز لگا کر سیل کی گئیں۔ شہر میں پولیس اور رینجرز سمیت رضاکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button