Uncategorized

فیصل رضا عابدی کےتوہین عدالت کیس کی انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت،اگلی پیشی پر 9گواہان طلب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین وائس آف شہداءسابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جناب شاہ رخ ارجمند نے آئندہ سماعت پر 9 گواہان کو طلب کرلیا۔ واضح رہے سید فیصل رضا عابدی دہشتگردی کے تینوں مقدمات میں طبی بنیادوں پہ ضمانت پر ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولی کلینک اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت پر رہا کیا تھا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button