پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید راہِ قلم شہید سعید حیدر زیدی کو بچھڑے 9 برس بیت گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 9 نومبریوم شہادت شہید راہِ قلم شہید سعید حیدر زیدی ، شہید سید سعید حیدر زیدی کو ہم سے بچھڑے9 برس بیت گئےلیکن آج بھی شہید کی یاد اور ان کے افکار ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں روشن چراغ کی مانند موجودہیں۔

9 نومبر 2012کا دن ملت جعفریہ کے لئے انتہائی دکھ و قرب کا دن ثابت ہوا جب بعد نماز مغربین یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کراچی کے علاقہ کریم آباد پر کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے سرمایہ ملت شہید سعید حیدر زیدی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے 9 نومبر 2012 کو سعید حیدر زیدی کو کریم آباد کے علاقے میں شہید کردیا تھا، سعید زیدی کی شہادت کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں، ان کے مطابق عقب سے دہشت گردوں نے سعید حیدر زیدی کے سر میں گولی ماری تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کیلئے خوشخبری، ایران نے پاکستان سے ہفتہ وار پروازیں بحال کردیں

شہید سعید زیدی اولڈ رضویہ کے رہائشی اور معروف دانشور تھے، استاد شہید مطہری کی کئی کتابوں کا ترجمہ بھی آپ نے خود کیا تھا جبکہ بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس مد میں انہوں نے دینی کتاب کی اشاعت و ترجمعہ کے لئے ایک ادارہ دارلثقلین کے نام سے بنایا ہوا تھا۔

شہید سعید زید ی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظار ت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ملی تنظیموں کی راہنمائی اور تربیتی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔

آج بھی شہید سعید حیدر زیدی کی کتب اور تالیفات ملت جعفریہ کے جوانوں کی علمی پیاس بجھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔9 برس گذر جانے کےباوجود آج تک ان کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ان کی اہلیہ اور بچے آج بھی ان کے پاکیزہ خون کیلئے انصاف کے متلاشی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button