اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مفکر پاکستان اور قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ محمد اقبال کے تصور خودی کو اپنے اوپر لاگو کرنا ہو گا

علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر ملک بھر میںسرکاری اور غیر سرکاری تقریبات، سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ادباء، شعرا ءاور دانشور علامہ اقبال کے افکار، شاعری اور ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شاعری سے مسلمانان برصغیر کو جہد مسلسل اور آزاد وطن کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کا درس دیا۔

علمہ محمد اقبال کو مفکر پاکستان، شاعر مشرق ، حکیم الامت اور سرکے القابات سے نوازا گیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو پاکستان کا قومی شاعر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں وفات پائی اور انہیں بادشاہی مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button