مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

خان یونس میں 2 گھروں پر صیہونی فوج کی بمباری سے 9 افراد شہید

شیعہ نیوز: عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینیوں کے دو مکانات پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے خلاف اپنے تازہ ترین جرم میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینیوں کے دو گھروں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم نو فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری میں ایک خاتون کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ متحدہ ریاست فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، اردنی بادشاہ عبداللہ دوم

شہاب نیوز ویب سائٹ نے خان یونس کے مشرق اور مرکز پر صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے اور فلسطینی جنگجوؤں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بارے میں بھی خبر دی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اس علاقے پر بے دریغ فضائی اور زمینی حملوں میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 49 ہزار 229 زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں نے غاصب صیہونی حکومت کے شہری علاقوں پر وحشیانہ حملوں کے زیر اثر غزہ کی صورتحال کو ’’آخرالزمانی‘‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں غزہ کی نصف آبادی بھوک کا شکار ہے اور جنگ کی وجہ سے آٹے کے ہر تھیلے کی قیمت 95 ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button