اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب سے ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجماں سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان اور راولپنڈی میں آپریشن کیا اور 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گروں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں جبکہ ملزمان مزید تفیشن کی جارہی ہے جس میں اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں محمد یعقوب، محمد بلال، محمد عارف، ٹی ٹی پی سے امین فاروق، جبکہ داعش سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد، محمد آصف شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button