ہمارے اتحادی پیپلز پارٹی کیخلاف نہیں بلکہ دھرنا دینا ہے تو نائن زیرو پر دیا جائے، شیعہ علماء کونسل
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل کے کارکناں سوشل میڈیا پر اس بات کا شور مچا رہے ہیں کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم ملوث ہے، لہذا احتجاج پی پی پی کے خلاف نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے خلاف ہونا چاہئے، جبکہ ایس یو سی کے کارکناں نے ایم ڈبلیو ایم ،آئی ایس او اور مولانا حسن ظفر نقوی پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے حامی ہیں، اس لئے وہ ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج نہیں کریں گے، اس ضمن میں علامہ ساجد نقوی کے ایک حامی کی پوسٹ آپ قائرین کے سامنے پیش کر رہے ہیں جس وہ اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار ایم کیو ایم ہیں۔
اور بحثیت شیعہ قوم ہم یہ ہی مطالبہ کریں گے کہ اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو علامہ ساجد نقوی ایم کیو ایم کے خلاف احتجا ج کی کال دیں عوام آپکا بھی ساتھ دے گی، ایم ڈبلیو ایم کی نظر میں سندھ حکومت ذمہ دار تھی انہوں نے اپنا وظیفہ ادا کردیا، اب آپ کی باری ہے۔بس شیعہ مسائل حال ہونا چاہیئے۔
تحریر:قیصر شاہ (شیعہ علماء کونسل ساجد نقوی گروپ)۔
دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا … "علامتی” دھرنا ہوگا..
خیر میں اس بحث میں نہیں جاتا کے یہ علامتی ہوگا یہ غیر علامتی .. اور نہ ہی اس بحث میں کے اس سے پہلے ایسے کتنے دھرنے ہوۓ اور ان کا کیا رزلٹ نکلا ؟
سوال یہ ہے کہ یہ دھرنا وزیر اعلی ہاؤس پر ہی کیوں ؟ یہ دھرنا گورنر ہاؤس پر کیوں نہیں ؟
خیر قوم کو اتنا سوچنے کی فرصت ہی کہاں. ہاں لیڈر جانتے ہیں کے کیوں ؟؟ .. بات بڑی سیدھی سی ہے کے گورنر صاحب ایم کیو ایم کے ہیں اور اور اگر ایم ڈبلو ایم نے گورنر کے خلاف دھرنا دیا تو ایم ڈبلو ایم میں موجود وہ لیڈر جو ایم کیو ایم کے در پر پڑے رہتے ہیں ان کو اپنی صفائی دینا مشکل ہو جاہے گی. جیسے کے مولانا حسن ظفر نقوی اور مولانا مرزا یوسف اور آئی ایس او کراچی کے کچھ ذمےدار. ہوسکتا ہے کوہی بہت ہی سماجدار یہ بات کرے کے حکومت پی پی پی کی ہے اس لیں یہ دھرنا حکومت کے خلاف ہونا چاہیے.. بات معقول ہے اور بھرحال یہ بات کسی حد تک صحیح بھی ہے کے پی پی پی حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام نظر آتی ہے جو کے اس کی ذمےداری ہے. لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے اس کلنگ سے پی پی پی کو کیا فائدہ اور پی پی پی کی حکومت کیوں چاہے گی کے اس کی حکومت بدنام ہو اور لوگ اس کے خلاف جلسے اور جلوس نکالیں ، دھرنے دیں اور حکومت کمزور کریں؟ (یہ بات ذہین میں رہے کے پی پی پی کی پچھلے ٥ سالہ دورے حکومت میں نواز لیگ (سپہ صحابہ کا سب سے بڑا سپورٹر) نے سپاہ صحابہ کے لیں اپنی تجوریوں کے منہ کھول دیے تھے تاکے پی پی پی کی حکومت کو ناکام کیا جاسکے اور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب رہے اور پی پی پی کو بوری طرح شکست ہوئی. ویسے پی پی پی کی اس شکست میں ایک بڑا کردار ایم ڈبلو ایم نے بھی ادا کیا جب ان کے ہر ہر جلسے میں پی پی پی کے خلاف بولا اور تقریریں کی گئیں).
ایسی ہی کچھ صورت حال سندھ میں نظر آتی ہے. اگر لوگوں کو یاد ہو تو ایم کیوایم کا پہلے دن سے یہ مطالبہ ہے کے اگر سندھ میں ان کا "وزیر داخلہ” ہو یا ہوتا تو کراچی میں ہر طرف امن ہی امن ہو.
کراچی میں ہونے والی شیعہ کلنگ کا سب سے زیادہ فائدہ اگر کسی کو ہو رہا ہے تو وہ "ایم کیو ایم” ہے. یہی وجہ ہے کے ایم کیو ایم ہر ٹاک شو میں یہ کہتی نظر اتی ہے کے ہمیں سندھ میں وزیر داخلہ کی پوسٹ دی جاہے تو ہم کراچی میں امن کی گارنٹی لیتے ہیں. (ایم کیو ایم کی سپاہ صحابہ کے لوگوں سے ملاقاتیں اور گورنر صاحب کی لدھیانوی سے ملاقاتیں اوریاریاں بھی کسی سے ڈھکی چھوپی نہیں).
ویسے بھی اگر کراچی میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر تھوڑا سا بھی غور کیا جاہے تو لوگوں کو یہ بات سمجنے میں زیادہ در نہیں لگے گی کے کراچی کے گلی کوچوں میں جہاں ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر چڑیا پر نہیں مار سکتی وہاں کسی روک ٹوک کے بنا اپنے گھروں کے دروازوں اور گلی محیلوں کی دوکانوں پر بٹھے شیعہ نوجواؤں کو اتنی آسانی سے قتل کر کے فرار ہوجایا جاتا ہے جیسے یونٹ آفس والوں کو پتا ہو کے کس "آفس” کا بندا آج کس "آفس” میں ڈیوٹی پر ہے.
خیر لمبی کہانی ہے دل کو رولوں تو جگر دکھوں… غیروں سے کیا شکوہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے .. ایم ڈبلو ایم کے مرکزی ذمداران ہی جب ایم کیو ایم آفس میں حاضری دیتے نظر آہیں گے تو پھر کس پر اعتماد ؟
ایم ڈبلو ایم اور اس کی قیادت سے میرا مطالبہ ہے کے اگر وہ واقع قوم سے "مخلص” ہیں تو اس دھرنے کے لیں سب سے مناسب جگہ یا تو نائن زیرو (ایم کیو ایم کا آفس) یا پھر سپاہ صحابہ کا گڑ "ناگن چورنگی والی مسجد” اور اگر ان جگہ پر کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہے تو پھر گورنر ہاؤس ہی ہو سکتا ہے.
ورنہ یہ بات تو آپ (ایم ڈبلو ایم ) والے بھی اچھی طرح جانتے اور سمجتھے ہیں کے ان علامتی دھرنوں سے کچھ دنوں کے لیں آپ کی دوکان تو مزید چمک سکتی ہے مگر کم از کم کراچی میں ہونے والی شیعہ کلنگ نہیں روک سکتی. (سواے ان ٣ جگہوں کو ختم کیے بغیر).
خیر ویسے بھی اپ کو کیا جتنی شیعہ کلنگ ہوگی اتنی آپ کی دوکان چمکے گی .. راجہ صاحب پہلے ہی یہ فرمان جاری کر چوکے ہیں کے ” نوجواؤں ان شہادتوں سے نہ گھبرانا یہ شہادتوں تو ہمیں اور مظبوط کرتی ہیں
www.facebook.com/qaiser.shah.161/posts/842061319156936