شیعہ کلنگ کیخلاف مولانا علی محمد کی متحدہ کے مرکز 90 پر دھرنے کی دھمکی
شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ علماء کونسل کراچی کے سابق سکیرٹری جنرل علامہ علی محمد نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بہت جنازے اُ ٹھا چکے اب یہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ حجۃ الالسلام والمسلمین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ جن علاقوں میں آپ کی اجازت کے بغیر گائے کی کھال نہیں لے سکتے وہاں ہمارے شیعیاں حیدر کرار علیہ السلام کی جان مسلسل لی جارہی ہے اب آپ مانے یا نامانے مگر یہ حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس تقریر کے بعد کس کس نے مولانا شہنشاہ کو فون کرکے کیا کیا کہا ہے اب بہت ہوچکا ہے اگر مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب کی جان کو کوئی ذراسا بھی نقصان پہچا تو اب دھرنا وہاں (متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز 90) پر کریں گےجہاں کسی کا باپ بھی نہیں سوچ سکتا۔
یہ خبر اوپر دی گئی تصویر اور لنک سے کاپی کی گئی ہے جو 15 ستمبر 2014 کو شائع ہوئی تھی۔ جس میں علامہ علی محمد نے خفیہ الفاظ میں نائن زیرو پر دھرنا دینے کا اندایہ دیا ہے
چونکہ یہ فیس بک پیج شیعہ علماء کونسل کے اراکین چلارہے ہیں، اس سبب اس خبر کو معتبر جانتے ہوئے کاپی کیا گیا ہے
https://www.facebook.com/pages/Shias-Of-Karachi/1407690519462538?fref=nf