پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 95 جرائم پیشہ دھرلئے گئے

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ دو دنوں کے دوران سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژن کے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل ٗاقدا م قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرموں سمیت 95 جرائم پیشہ مشتبہ افراد جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی پر 29 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پشاور پولیس حکام کی نگرانی میں مختلف تھانوں کی حدود میں آپریشنز کے دوران قتل اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرموں سمیت 95 جرائم پیشہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے 9 عدد کلاشنکوف، 7 عدد پستول 30 بور، ایک عدد 9 ایم ایم پستول، ایک عدد رائفل 303 بور، 4 عدد بندوق، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 6 بوتل شراب، 110 گرام ہیروئن، 7 کلو گرام چرس برآمد کرلیے گئے، جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 29 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button