مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بربریت کے نتیجے میں 95 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید اور 350 زخمی ہوگئے۔ اپنے ایک بیان میں غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 379 ہوگئی جبکہ 82 ہزار 407 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی ریاست اوکلاہوما میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے "قبضہ جرم ہے”، "اسرائیل فلسطین سے نکلو” کے نعرے لگائے۔

لندن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین، بچوں سمیت سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ فرانس میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، پیرس میں فلسطینی پرچم لہراتے لوگوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ بھارت میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوا، فلسطین آزاد کرو، کے نعرے لگاتے مظاہرین نے مودی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button