Uncategorized

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن 26،27،28 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کا تیسرا اجلاس عاملہ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 3 روز تک جاری رہنے والے اجلاس عاملہ کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کی۔ اجلاس میں 18 ڈویژنز کے صدرو نے شرکت کی۔ اجلاس عاملہ میں ڈویژنز نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اگلی سہہ ماہی کے پروگرام کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ مرکزی صدور حسن زیدی، ناصر شیرازی، سرفراز حسینی اور فرحان زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اراکین عاملہ کی اکثریت رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ مرکزی کنونشن لاہور میں 26،27،28 ستمبر کو سفیران ولایت کنونشن کے نام سے منعقد ہو گا جبکہ چیئرمین کنونشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر تجمل نقوی ہونگے۔ چیئرمین کنونشن ڈاکٹر تجمل نقوی نے ذمہ داری ملنے کے بعد شیعہ نویز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال بھی سفیران ولایت کنونشن پر شکوہ انداز میں منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریوں کا آغاز آج سے ہی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ مرکزی کنونشن میں آئی ایس او کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سابقین کی بھی کثیرتعداد شریک ہو گی جب کہ کنونشن کے آخری روز 28 ستمبر کو آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کاررواں کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button