ڈی آئی خان، 10 لاکھ تاوان کی ادائیگی، مغوی محرم علی رہا
شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے گاؤں شاہداؤ سے اغواء ہونیوالے مغوی محرم علی کو اغواء کاروں نے بھاری تاوان کے عوض رہا کردیا ہے۔ دوماہ قبل تھانہ پہاڑ پورکی حدود گاؤں شاہداؤ سے اغواء ہونیوالے محرم علی مبینہ طور پر دس لاکھ روپے تاوان دیکر گھر پہنچ گئے۔ 22 اپریل کو موٹر سائیکل سواروں نے شاہداؤ گاؤں میں محرم علی اور اس کے دوست نذر حسین کو اغواء کیا تھا۔ تاہم مزاحمت کرنے پر راستے میں نذر حسین کواغواء کاروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور محرم علی کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ دو ماہ بعد مغوی محرم علی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ محرم علی کے والد کے مطابق محرم علی کی اغوائیگی کے دوران ہمارا طالبان گروپ خراسانی سے مسلسل رابطہ تھا، جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق تقریباًدس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد محرم علی کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔ مقامی پولیس نے اس تاوان کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔