Uncategorized

عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی، حامد رضا

شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران بیوپاری ہوں تو ملک کو بھکاری بنا دیتے ہیں۔ عوام حقیقی تبدیلی اور اصلی جمہوریت چاہتی ہے۔ عید کے بعد سیاست کے دھاروں کا رخ بدل جائے گا۔ حکمرانوں نے طرزحکمرانی نہ بدلا تو اگست میں بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔ جنرل ضیاء کی باقیات کو جمہوریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ حکمرانوں کا یومِ حساب قریب ہے۔ انتہاپسندی پر مبنی مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنے کی تدبیر نہ کی گئی تو آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی رائیگاں جائے گی۔ دہشت گردی کے پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا ہو گا۔ دہشت گردی کا ناسور ملک کے ہر شہر اور ہر قصبے تک سرایت کر چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے غیررسمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی مذہبی جماعتیں ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھنا پاکستان سے غداری ہے۔ حکمرانوں نے ملک آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ فوجی گملوں میں اگنے والے شریف برادران آج کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی۔ فرقہ پرست جنونیوں کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔ من پسند دوستوں کو عام حکومتی عہدوں پر فائز کرنا قومی اداروں کی تباہی کا سبب بن گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑیں گی تو خطہ امن آشنا ہو گا۔ چار حلقے نہ کھولنا چور کی داڑھی میں تنکا والی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button