پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور لورالائی حملوں میں 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سرچ آپریشن

شیعہ نیوز(پشاور)  پشاور اور لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ لورالائی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں پولیس موبائل پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل مختیار اور ڈرائیور شاہ سعود شامل تھے۔ حملہ آور کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مارے جانے والے دہشت گرد کی نعش قبضے میں لے لی۔ حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے دونوں علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ بعدازاں پشاور میں شہید ہونے والے دو جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین،اسوزیر اعظم نوازشریف نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حملوں کی رپورٹس طلب کرلی ہیں۔بنوں میں ریلوے روڈ پر نجی بینک کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی جبکہ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جمرود میں نامعلوم افراد نے راکٹوں سے گھر پر حملہ کردیا۔ سوات میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا ممبر مارا گیا۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کے رہنما مصباح الدین کے گھر کے باہر دھماکہ سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button