پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کی تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے ملاقات، قدس ریلی میں شرکت کی دعوت

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غیور عابدی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی سے ملاقات، القدس ریلی میں شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے 4 رکنی وفد میں غیور عابدی سمیت احسن مہدی، عارف حسین، صابر کربلائی شامل تھے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے عالمگیر خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غیور عابدی کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس وہ دن ہے کہ جب دنیا بھر کے مسلمان امام خمینی (رہ) کے فرمان پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین کی سرزمین کو اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہماری شرعی ذمہ داری ہے، آئی ایس او نے ہمیشہ پاکستان کی سرزمین پر آزادی القدس کی آواز کو بلند کیا ہے اور انشاء اللہ قدس کی آزادی تک اپنی اس آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے آئی ایس او کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور قدس کی آزادی کی آواز بلند کرنے پر آئی ایس او کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بھی آزادی القدس کی راہ میں اپنی آواز کو بلند کرے گی۔ فردوس شمیم نقوی نے غیور عابدی کو القدس ریلی میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button