پاکستانی شیعہ خبریں

ایبٹ آباد، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے علامہ وسیم شیرازی اپنے والد سمیت شہید

شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) ایبٹ آباد میں اہل تشیع عالم دین علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد کو امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حسن ٹاون ایبٹ آباد میں موجود اپنی رہائش سے علامہ وسیم شیرازی اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کے لئے گھر سے نکل رہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد پر گولیاں برسانا شروع کر دیں، جس سے دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ علامہ وسیم شیرازی نے چند روز قبل انتظامیہ کو مسلسل ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ گیا تھا اور سیکیورٹی فراہم کرنے کو کہا تھا تاہم پولیس نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button