آئی ایس او کی یوم القدس ریلی کے حوالے سے رابطہ مہم جاری، سیاسی مذہبی و طلبہ تنظیموں کو ریلی میں شرکت کی دعوت
شیعہ نیوز (کراچی)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کراچی ڈویژن یوم القدس کے حوالے سے بھرپور رابطہ مہم کررہی ہے، اس سلسلے میں مختلف سیاسی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ آئی ایس او کے ترجمان نے شیعہ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روان سال یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، اسی سلسلے میں ریلی کو کامیاب بنانے اور تمام مکاتب فکر کو اس ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے بھرپور رابطہ مہم کی جارہی ہے۔ ترجمان آئی ایس او علی عابدی کا کہنا تھا کہ ابھی تک آئی ایس او کا نمائندہ وفد، اسلامی جمعیت طلبہ، آئی ایس ایف، مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل، شیعہ ایکشن کمیٹی ، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، پیپلرز پارٹی سمیت دیگر تنظمیوں سے ملاقات کرکے انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دے چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس رابطہ مہم کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا ہے جسے صہینوں نے اسلامی ممالک میں انتشار پھیلا کر دبادیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہنا وقت کی اہم ضرورت ہے،عراق شام سمیت دیگر اسلامی ممالک میں صہیونی بدامنی اور دہشتگردی کو وہابیت اور تکفیریت کے ذریعے پھیلارہے ہیں ۔ ان تکفیریوں کا اصل ہدف مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل آخری معرکہ جنگ میں داخل ہوگیا ہے۔