Uncategorized

آپریشن ضرب عضب میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، جنرل عاصم باجوہ

شیعہ نیوز (راولپنڈی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اب تک 447 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے 88 ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں، تازہ ترین کارروائی میر علی میں کی گئی، جہاں علاقے کی کلیئرنس کے دوران دہشت گردوں سے دو بدو لڑائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر مطیع اللہ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک 26 جوان شہید جب کہ 80 زخمی بھی ہوئے ہیں اور 11 دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا تھا، دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، میران شاہ بازار میں آئی ای ڈی مارکیٹ بھی قائم تھی لیکن اب میران شاہ کا 80 فیصد حصہ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور میران شاہ بازار کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے باعث افغانستان ہجرت کرنے والے ایک ہزار خاندان واپس آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button